احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی
اظہر جتوئی صدر نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب
اپوزیشن نے انتخابات کی شفافیت کو تسلیم کر لیا 70 فیصد ٹرن آؤٹ رہا
نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا جس میں جرنلسٹ پینل نے تینوں بڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی صدر سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نتائج جاری کر دیے نتائج کے مطابق اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر نیشنل پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے-
جبکہ نئیر علی نے 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی فنانس سیکرٹری کے انتخاب میں وقار عباسی نے 1065 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی الیکشن کے دوران ووٹوں کی گنتی کا عمل نہایت شفاف رکھا گیا جسے مکمل طور پر ریکارڈ بھی کیا گیا اور مانیٹرنگ کے لیے بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی تھی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن نے بھی گنتی کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا –
اور آخر میں کھلے دل سے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی انتخابی اعداد و شمار کل 2033 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے 2003 ووٹوں کو تسلیم کیا گیا جبکہ 30 ووٹ مسترد ہو گئے انتخابات میں 70 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا جو صحافتی برادری کی بھرپور دلچسپی کا عکاس ہے فنانس سیکرٹری کے لیے مقابلہ سجاد بخاری 191 ووٹ ہرمیت سنگھ 695 ووٹ وقار عباسی 1065 ووٹ لے کر کامیاب سیکرٹری کے لیے مقابلہ وسیم احمد عباسی 161 فرقان راؤ 716 ووٹ نئیر علی 1063 ووٹ لے کر کامیاب صدر کے لیے مقابلہ شکیل قرار 654 ووٹ ڈاکٹر سعدیہ کمال 248 اظہر جتوئی1090 ووٹ لے کر کامیاب مزید نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج مکمل ہو گی-
نائب صدور جوائنٹ سیکرٹریز اور گورننگ باڈی کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج مکمل کی جائے گی جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان ہو گا صحافتی برادری نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا اور شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +