*گینگ ریپ کے بعد کمسن معصوم بچی کا قتل کرنے والے ملزمان کا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ*
*تھانہ صدر بہاولپور*
ملزمان انس، عمر، کامران اور محمود درندہ صفت ملزمان تھے ،گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں پولیس کی حراست میں تھے،پولیس ملزمان سے آلہ قتل کی ریکوری کروا کر واپس آرہی تھی،تھانہ صدر بہاولپور پولیس فلائی اوور نادرن بائی پاس کے قریب پہنچی تھی، نامعلوم 6/7 کس مسلح ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی غرض سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،
زیر حراست ملزمان کو باری باری نام لے کر پکارتے رہے کہ ہماری طرف بھاگو ہم تمہیں چھڑوانے آئے ہیں، زیر حراست ملزمان نے پولیس ملازمین کو دھکا مارا اور ہتھکڑیاں چھڑوا کر حملہ آوور ساتھیوں کی طرف بھاگے، پولیس پارٹی نے بھی پوزیشن لے کر اپنی حفاظت میں جوابی فائر کئے،جب فائرنگ کا تبادلہ روکا تو دیکھا ملزمان انس، عمر، کامران اور محمود اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے-
، حملہ آوور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب گئے، مسلح نامعلوم ملزمان کی گرفتاریوں کےلئے پولیس ٹیموں کا دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد سے کارووائی میں مصروف ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +