پیرمحل کے تین نوجوان حادثہ میں جاں بحق
ان میں دو سگے بھائی شامل ہیں
فیصل آباد میں کھرڑیانوالہ ۔چک جھمرہ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ کی ٹکر سے پیرمحل کے تین موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
دو رکشہ سوار بھی زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق ایک نئے بنے سپیڈ بریکر پر رکشہ ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی تو پیچھے آنے والا موٹر سائیکل اس سے ٹکرایا ۔پیرمحل کے چک 719 گ ب کے دو سگے بھائی 30 سالہ زاہد فاروق اور 27 سالہ شاہد فاروق ولد اسماعیل اور ان کا ساتھی26 سالہ ارسلان ولد صادق جاں بحق ہوگئے ۔
ان کا ایک اور ساتھی حبیب ولد شفیق شدید زخمی ہو گیا ۔اسے اور ایک رکشہ میں سوار 30 سالہ امانت ولد حسین سکنہ چک 266 ر ب کو الائیڈ ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے-
پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +