1,895

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تیسرا رات کی تاریکی میں فرار

*جھنگ: تھانہ صدر کے علاقہ سے شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے تین مسلح ڈاکوؤں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کیساتھ آمنا سامنا*

جھنگ: سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ ٹوبہ روڈ چک نمبر 457 کے قریب پولیس ناکہ پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ

جھنگ: پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ایک ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار

جھنگ: زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

جھنگ: زخمی ڈاکوؤں کی شناخت سلیم اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے، سلیم ڈکیتی اور چوری سمیت 18 کے قریب سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا

جھنگ: ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور شہری کی چھینی چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

جھنگ: ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں اور انکی ٹیم کی متحرکانہ جدوجہد کو سراہا

جھنگ: شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ڈی پی او

اپنا تبصرہ بھیجیں