شور کوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 90سالانہ اہلحدیث کانفرنس زیر صدارت ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبد الکریم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان زیر نگرانی مولانا عبد الرشید حجازی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان زیرامارت حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ 7,8,9 نومبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار خطبہ جمعتہ المبارک سے شروع ہورہی ہے-
خطبہ جمعہ حضرت مولانا حافظ محمد یونس ازاد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب ارشاد فرمائیں گے پروگرام میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نامور شیوخ خطیب قراء حفاظ نعت خواں اور خطیا خطاب فرمائیں گے جس میں مولانا سید سبطین شاہ نقوی مولانا عتیق الرحمن شاہ پروفیسر عبد الرزاق ساجد ڈاکٹر عتیق الرحمن مولانا ناصر مدنی قاری محمد حنیف ربانی مولانا یوسف پسروری مولانا فیصل افضل شیخ قاری بنیامین عابد قاری یاسین حیدر قاری خالد مجاہد قاری اسماعیل عتیق حافظ محمد قسیم مولانا عبدالحق حقانی اور دیگر پاکستان کے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے-
کانفرنس کی اشتہاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی قیادت ناظم کانفرنس طاہر خان سلفی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ مہر عمران بدھوانہ سیال زبیر اقبال چیمہ جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ نے حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ ملک محمد شعیب اڑھتی ملک محمد عامر اور دیگر جماعتی ذمہ داران سے کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دی علاقے بھر کی مساجد مدارس اور چوکوں چوراہوں پر اشتہارات لگائے گئے-
کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے جماعتی ساتھیوں سے ملاقاتیں تیز کرنے پر ذور دیا گیا جس پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمارے اسلاف کی یادگار کانفرنس ہے ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ اپ لوگ ہمیں عزت بخشتے ہیں اور اپکی زیادت کا موقع ملتا ہے ان شاءاللہ العزیز وریام والا اور گردونواح سے ان شاءاللہ کانفرنس میں جماعتی نظم کو قائم رکھتے ہوئے بھرپور نمائندگی ہوگی ان شاءاللہ ہم مضافات سے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +