جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) گورنمنٹ پرائمری سکول بستی پیر بشیر حویلی بہادر شاہ دوسری جماعت کا طالب علم وسیم عباس قوم جوئیہ بستی فاروق نگر کارھائشی کو سکول میں دوسرے طالب علم نے دھکا دیا –
جس سے وسیم عباس کا سر دیوار پر لگنے کی وجہ سے زخم ہو گیا جس ہسپتال حویلی بہادر شاہ لے جایا گیا اور بعد میں ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا –
معصوم وسیم عباس کو سپرد کر دیا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے –