پنجاب حکومت کا گندم پیداواری مقابلہ جات کا اعلان، ٹریکٹر سمیت کروڑوں کے انعامات مقرر

*پنجاب حکومت کا گندم پیداواری مقابلہ جات کا اعلان، ٹریکٹر سمیت کروڑوں کے انعامات مقرر*

لاہور (شیخ غلام مصطفیٰ ): حکومتِ پنجاب نے گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے 2025-26 کے گندم پیداواری مقابلہ جات کا اعلان کر دیا۔ صوبائی اور ضلعی سطحوں پر حصہ لینے والے کاشتکاروں کے لیے ٹریکٹر سمیت کروڑوں روپے کے انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔

صوبائی سطح پر انعامات میں 85 لاکھ، 75 لاکھ اور 60 لاکھ روپے شامل ہیں، جبکہ ضلعی سطح پر 10 لاکھ روپے، 7 لاکھ روپے اور 5 لاکھ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

مقابلے میں حصہ لینے کی اہلیت کے لیے کم از کم 5 ایکڑ گندم کاشت اور زرعی ریکارڈ کی تکمیل ضروری قرار دی گئی ہے۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جبکہ رہنمائی کے لیے 080017000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +