مفتی قوی خان ایک بار پھر خبروں میں، نیا بیانیہ پر تنقید کا سامنا

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اگر بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی ہوتی ہے تو ایشوریا رائے چند ماہ میں ان سے نکاح کے لیے رابطہ کر سکتی ہیں۔

مفتی عبدالقوی نے اس دعوے کے بعد مزید کہا کہ وہ ایشوریا رائے کو مسلمان کریں گے اور ان کا نام “عائشہ رائے” رکھیں گے۔ جب میزبان نے پوچھا کہ کیا غیر مسلم خاتون سے نکاح ممکن ہے، تو مفتی عبدالقوی نے راکھی ساونت کی مثال دی، جنہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھا۔

مفتی عبدالقوی کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِ عمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ نے ان بیانات کو مذاق اور بے بنیاد قرار دیا، جب کہ بعض نے ان پر شدید تنقید کی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ سے نکاح کا دعویٰ کیا ہو۔ اس سے قبل انہوں نے راکھی ساونت سے شادی کی پیشکش کی تھی، جسے راکھی نے مزاحیہ انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں یا 900 بیویاں ہوں گی، لیکن وہ شادی نہیں کریں گی –

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +