چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش ،اے ایس آئی پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر دونوں ٹانگیں کٹ گئیں، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، گھر زندہ کے بجائے میت پہنچنے پر کہرام مچ گیا

*چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش میں اے ایس آئی پولیس گر کر جاں بحق* 😭

اے ایس آئی پنجاب پولیس امان اللہ تھانہ قائد آباد رات کو ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے پاؤں پھلسنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آگئے جس سے ان کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے، خدارا کبھی بھی چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش نہ کیا کریں۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +