پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری،سیدراشدعلی گردیزی مرکزی سیکرٹری جنرل ،چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، رفیق لودھی، چوہدری طارق گجر، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ ودیگر نے فلسطین میں اسرائیل کی جاری دہشت گردی اوراسکے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اورتباہی وبربادی پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ فلسطین میں سسکتی انسانیت آخری سانسیں لےرہی ہے جومسلم امہ حکمرانوں اورعالمی اداروں کےمنہ پرطمانچہ ہے۔
فلسطین میں ظلم وجبر پرعالمی خاموشی درحقیقت ظالم کی حوصلہ افزائی ہے۔
غزہ فلسطین میں انسانیت آخری سانسیں لےرہی ہے۔
مسلم امہ،حکمرانوں اورعالمی برادری ٹس سےمس نہیں ہورہی۔ اس سے بڑھ کر اورظلم کیا ہوگا بم کےدھوئیں کےساتھ انسانی لاشیں اورمساجد کے میناروں سےاٹھتی سسکیاں بھی عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ دنیا میں ہی محشر کامنظرفلسطین میں پچھلےایک سال سےزائدعرصہ سےجاری ہے۔
پوری دنیا تماشائی کاکردار اداکررہی ہے۔
فلسطینی مسلمانوں کی ساری آس امید اوردعائیں فقط ذات خداتک محدود ہوکررہ گئی ہیں۔
جذبہ جہاد کی من مانی تشریحات کرکےجذبہ جہادکوختم کرنےوالے سارے اس جرم میں برابرکے شریک ہیں۔
جذبہ جہادکوایک سازش کےتحت ختم کیاگیاجسکابھیانک نتیجہ آج ذلت ورسوائی کےعلاوہ نظرنہیں آرہا۔
