پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں چھ ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تین میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ ون ڈے سکواڈ سے بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان اور دیگر کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
شامل حسین، عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود اور صاحبزادہ فرحان کو پہلی مرتبہ پاکستان کی ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامل حسین نے حال ہی میں ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کی تھی۔
ان کے علاوہ سکواڈ میں فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +