احمد پور سیال(ضیغم عباس جنجیانہ سیال سے)عوامی خدمت اور فرض شناسی کا اعتراف: عباس مونڈا سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے
پنجاب پولیس کے نامور اور متحرک افسر ملک عباس مونڈا (سی سی ڈی سرکل، چوک اعظم) کو ان کی بہترین کارکردگی، ایمانداری اور محکمانہ خدمات کے اعتراف میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ان کے کندھوں پر نئے رینک لگا کر ان کی محنت کو سراہا گیا۔
اس پرمسرت موقع پر ان کے قریبی دوست اور سماجی شخصیت عاقل خان ڈھول نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:
“ملک عباس مونڈا صاحب کی ترقی ان کی انتھک محنت اور محکمہ پولیس سے وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہمیشہ چوک اعظم سرکل میں امن و امان کے قیام اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔”
ملک عباس مونڈا کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کی خبر سنتے ہی علاقے کے سیاسی، سماجی اور تجارتی حلقوں میں خوشی کی لہر ۔ دوست احباب اور اہل علاقہ کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعائیں جاری۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +