پسرور: خونی ڈرامہ! شوہر نے بیوی، ساس اور سالے کو ابدی نیند سلا دیا! 🚨
پسرور کے علاقے تھانہ پھلورہ کی حدود، گاؤں ڈگری ہریاں سے ایک انتہائی لرزہ خیز خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں گھریلو جھگڑے نے تین ہنستے کھیلتے انسانوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ 😢💔
تفصیلات کے مطابق، ملزم مدثر نے مبینہ طور پر بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے اپنی 26 سالہ بیوی صباء، 50 سالہ ساس فہمیدہ بی بی اور 23 سالہ سالے سفیان مشتاق کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 🔫
💔 قتل کی وجہ کیا تھی؟
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا اپنی بیوی اور سسرال والوں کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ کچھ ذرائع کے مطابق مقتولہ صباء ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی تھی، جو شوہر کی ناراضگی کی بڑی وجہ تھی۔ 😠📱
واقعے کے بعد ملزم مدثر اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 🏃♂️💨 اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 🚓
اس وحشیانہ واقعے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ 🕵️♂️📑
رشتے داروں اور اپنوں کے ہاتھوں اس طرح کے بہیمانہ قتل معاشرے کے گرتے ہوئے اخلاق اور سنگدلی کا ثبوت ہیں۔ آپ اس واقعے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔ 📣📢
سیالکوٹ پسرور تھانہ پھلورہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے اپنی بیوی، ساس اور سالے کو قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صباء دختر مشتاق احمد (زوجہ مدثر ولد نعمت)، زیشان ولد مشتاق اور فہمیدہ زوجہ مشتاق شامل ہیں، جو قوم جٹ تھے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معاملہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تاہم اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔ذرائع
#foryoupage #sialkotnews #Sialkot #viralpost #trendingpost
#PasrurNews #TripleMurder #TiktokIssue #CrimeAlert #PasrurPolice #DomesticViolence #PasrurTragedy #JusticeForSaba #CrimeUpdate #PasrurDiaries #PakistanNews
سیالکوٹ: تھانہ پھلورہ کے علاقے ڈگری ہریاں میں سفاکی اور بربریت کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے، جہاں معمولی گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، ساس اور سالے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوٹلہ امبانوالہ کے رہائشی ملزم مدثر کا اپنی اہلیہ اور سسرال والوں کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ اس جھگڑے نے اس وقت خونی رخ اختیار کر لیا جب ملزم نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی صباء، ملزم کی ساس فہمیدہ بی بی، ملزم کا سالہ سفیان مشتاق جاں بحق ہو گئے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پھلورہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تمام لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم مدثر واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ تھانہ پھلورہ پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
مقامی افراد میں اس تہرے قتل کی واردات کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔