ملتان۔پسند کی شادی کیلئے ملتان پہنچنے والی 21 سالہ عراقی لڑکی کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کر دیا
21 سالہ عراقی لڑکی شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے ملتان پہنچی تھی۔
الکیسا مینار عبدالکریم نامی لڑکی بغداد کی رہائشی ہے جو پسند کی شادی کرنے کیلئے ملتان آئی تھی
کئی گھنٹوں کی جانچ پڑتال اور تفتیش کے بعد لڑکی تسلی بخش جواب نہ دینے پر واپس اگلی فلائیٹ سے شارجہ ڈی پورٹ کر دی گئی
عراقی لڑکی وزٹ ویزہ پر ملتان پہنچی تھی