مظفرگڑھ: پل چناب پر خاتون کی مبینہ خودکشی کی کوشش، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیا۔
گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون خودکشی کی نیت سے پل چناب پہنچی تھی، ابتدائی بیان۔ دفعہ 144 کے تحت پل چناب پر تعینات ریسکیو 1122 اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو چھلانگ لگانے سے روک لیا۔
اطلاع ملتے ہی موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے خاتون کو محفوظ تحویل میں لے کر ایمبولینس میں منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون کے جسم پر کسی قسم کی ظاہری چوٹ موجود نہیں تھی۔ پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی، قانونی کارروائی کے لیے خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔