*جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – 3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے امیگریشن اہلکار سمیت حراست میں لے لیا گیا*
ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں
جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر 3 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
مسافروں کی جعلی دستاویزات پر کلئیرنس کرنے میں ملوث امیگریشن اہلکار کو بھی حراست میں لے لیا گیا. مسافر فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے یو اے ای جا رہے تھے. مسافروں میں محمد آکاش، شہازیب اور محمد شعیب شامل ہیں۔ مسافروں نے حاصل پور سے تعلق رکھنے والے ایجنٹوں کی ملی بھگت سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز پر یو اے ای جانے کی کوشش کی. مسافروں کو ایجنٹوں کی جانب سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ بذریعہ واٹس ایپ موصول ہوئے تھے۔ مسافروں نے جعل سازی سے خود او کے ٹو بورڈ کرنے کی کوشش کی جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا. مسافروں نے جعلی دستاویزات کی تیاری اور امیگریشن کلئیرنس کے لئے بھاری رقوم ادا کی۔ مسافروں کے قبضے سے عمرے کے حوالے سے خفیہ طور پر چھپائے گئی دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے جعلی دستاویزات پر یو اے ای پہنچ کر عمرے ویزے کی دستاویزات پیش کرنا تھی۔ مسافروں نے بعد ازاں سعودی عرب سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک سفر کرنا تھا۔ امیگریشن اہلکار نے مسافروں کی امیگریشن کلئیرنس میں معاونت کی اور مسافروں کی غلط تفصیلات سسٹم میں شامل کیں۔ مسافروں کے قبضے سے برآمد ہونے والی جعلی سفری دستاویزات، خفیہ طور پر چھپائے گئے عمرے کے ویزے اور موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا
امیگریشن اہلکار اور مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔ مسافروں سے ایجنٹوں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مسافروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے ملتان زون
##fia #fiamultanzone