دنیا کی نایاب ترین شیری نسل کی “ڈنڈی بکری” 18 لاکھ روپے میں فروخت

دنیا کی نایاب ترین شیری نسل کی بکری

راجن پور میں شیری نسل کی محض 15 کلوگرام وزنی ایک نایاب “ڈنڈی بکری” 18 لاکھ روپے کی خطیر رقم میں فروخت ہو گئی۔ بکری کی فروخت محض ایک عام سودا نہیں تھی بلکہ اسے ایک یادگار تقریب کی شکل دی گئی؛ خریدار درجنوں گاڑیوں کے قافلے، ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں کے ساتھ پہنچے اور بکری پر نوٹوں کی نچھاور کی گئی۔ بکری کی مالکہ کے مطابق اس کی منفرد رنگت، خوبصورتی اور اعلیٰ نسل ہی اس کی غیر معمولی قیمت کا باعث بنی۔

اس موقع پر تمام مہمانوں کی تواضع بیف قورمے اور میٹھے چاولوں سے کی گئی جبکہ اس حیران کن اور منفرد منظر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع رہی۔ سوشل میڈیا اور عوام میں جہاں اس کی قیمت پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں اس واقعہ نے یہ ثابت کر دیا کہ جب بات شوق کی ہو تو قیمت کوئی معنی نہیں رکھتی۔