*ملتان: ایک ہی کمرے سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی گولی لگی لاشیں برآمد*
ملتان کے علاقے جنگل مڑیالہ روڈ پر ایک گھر سے 20 سالہ لڑکی اور 25 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک ہی کمرے سے ملیں، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا۔
ریسکیو کے مطابق دونوں کے سروں میں گولیاں لگی ہوئی تھیں اور دونوں آپس میں کزنز تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کی، تاہم واقعے کی حتمی وجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔
ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو پولیس کی نگرانی میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
#ملتان #پنجاب #پاکستان آن لائن نیوز #جنگل مڑیالہ #دو کزن کی لاشیں برآمد #محبت میں ناکامی #نامعلوم وجوہات #سرائیکی #