جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں،عوامی فلاحی اقدامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین،ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی،ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ،امیر عباس سیال اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی تکمیل، فنڈز کے استعمال اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمیٹی ممبران نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے جبکہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔جبکہ ایم ڈی واسا نے سیوریج بحالی منصوبے پر جاری پیشرفت، نکاسی آب کے مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محکمانہ کارروائیوں کے حوالے سے تقصیلی بریفنگ لی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر میں کرائم کنٹرول اور منشیات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بریفننگ دی۔پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی ایل پی جی سیلنڈرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات۔
جشن آزادی گالا کے کامیاب انعقاد پر کمیٹی ممبران نے ضلعی انتظامیہ کی کاوش کو سراہا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔کمیٹی ممبران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ رہے ہیں
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک