وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی کا ایک اور وعدہ پورا ،ریلوے پھاٹک وریام والا سے چک نمبر 492 سمیت دیگر چکوک کو ملانے والا روڈ کی تعمیر شروع، انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا کے صدر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری حاجی منیر احمد جٹ عاربی سمیت دیگر ممبران ،سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی حلقوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے

شور کوٹ،چکنمبر,493باٹیانوالہ 491,492 کو ملانے والی سڑک پر تیزی سے کام شروع ہے جس پر اہلیان وریام والا اور تاجر برادری حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری شیخ نعمان احمد فنانس سیکرٹری حاجی اکرام احمد اڑھتی شیخ بلال احمد اڑھتی ملک محمد عامر اڑھتی میاں عمران سہیل ذرگر اور دیگر معززین علاقہ نے کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا-

کہ جن کی گرانٹ سے یہ ٹوٹا پھوٹا روڈ جلدی سے مکمل ہونے جارہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ حاجی منیر احمد جٹ عاربی نے کہا کہ اس راستے سے رورل ہیلتھ سنٹر اور گورنمنٹ گرلز کالج کی طرف مریضوں اور طالبات کو جانے میں کافی تکلیف ہوتی تھی روڈ پہلے انتہائی ناخستہ تھا اب اس کے مکمل ہونے کے بعد چکوک آبادیوں کی مشکلات ختم ہو جائیں گیں اور سفری مشکلات ختم ہو جائیں گیں جس پر حلقہ کی عوام نے کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی ایم پی اے کی کاوشوں کو سراہا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک /چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +