جھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی میں انتہائی افسوسناک واقعہ کی اطلاعات ،مبینہ طور پر پیراگلائیڈ حادثے کا شکار ،پائلٹ قاضی ظفر خان بحق، ساتھ بیٹھا طالب علم شدید زخمی، الائیڈ ہسپتال منتقل، حادثے کی وڈیو جاری

جھنگ: ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈر حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق

پیراشوٹ میں آگ لگنے سے طالب علم بھی شدید زخمی

جھنگ میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈنگ حادثے میں پائلٹ ظفر جاں بحق جبکہ طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پیراگلائیڈر نے جیسے ہی اڑان بھری، پیراشوٹ میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے طالب علم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جھنگ تھل جھیپ ریلی میں پیرا گلائیڈر ہوا میں آگ لگنے سے حادثہ ۔ پائلٹ کے ساتھ سوار لڑکا میاں مظفر محمود چیلہ اور میاں نور چیلہ کا پوتا ہے۔ ٹانگ اور بازو انجری کی وجہ سے فیصل آباد الائیڈ ریفر کر دیا گیا

جان بحق ہونے والا گلائیڈر پائلٹ قاضی ظفر خان

ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران حادثہ، پیراگلائیڈر پائلٹ جاں بحق، بچہ زخمی

جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے رحمت آباد میں منعقدہ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈنگ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پائلٹ ظفر جاں بحق جبکہ ایک بچے کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ابتدائی اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق پیراگلائیڈر کے پرواز بھرنے کے دوران اچانک پیراشوٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت کے باعث پائلٹ کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا جبکہ پاہلٹ نے ہمت کرکے بچے کو بچانے میں کامیاب ہوگیا-

جو اس کی دلیری تھی مگر خود حادثے میں جان کی بازی ہار گیا بیچارہ پشاور کا رہائشی تھا روزی کمانے کے لیے اتنی دور آیا ہوا تھا جہاں۔اس کی موت لکھی تھی انتظامیہ جھنگ کی طرف سے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

گیا ڈی سی جھنگ کے حکم پر سی ای او ہیلتھ نے 1122 ایمولینس کا انتظام کرکے لاش پشاور روانہ کر دی جبک منتظمین ریلی سے اپیل کہ منی پاہلٹ نے بہادری سے بچے کی جان۔بچائی اس کی مالی مدد کی جائے جو اتنی دور سے روزی کمانے کی خاطر اپنی جان سے آگیا دوسری طرف ریلی میں لوگوں کا جوش و خروش عروج پر تھا حادثہ قدرتی ہے جس کو کوئی نہیں۔روک سکتا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن انتظامات تھے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک /چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +