فیصل آباد: چناب کلب کے باہر سے لینڈ کروزر چوری، تعاقب کرنے والے معروف بزنس مین میاں ریحان اشرف فائرنگ سے جاں بحق
فیصل آباد: تھانہ سول لائن کے علاقے چناب کلب کے باہر سے لینڈ کروزر چوری کرکے فرار ہونے والے نامعلوم ملزمان نے تعاقب کرنے والے معروف بزنس مین میاں ریحان اشرف کو جڑانوالہ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق جمسا کمپنی کے مالک میاں ریحان اشرف چناب کلب میں ایک فیملی فنکشن میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں سے نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر ان کی لینڈ کروزر چوری کرکے فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق میاں ریحان اشرف نے گاڑی میں نصب ٹریکر کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا۔ وہ جڑانوالہ روڈ پر بندو خان کے قریب پہنچے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ گردن پر گولی لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی۔ ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے آنا باقی ہیں۔
Faisalabad Unidentified thieves, who had stolen a Land Cruiser from outside the Chenab Club — located within the jurisdiction of the Civil Lines Police Station—shot and killed a prominent local businessman, Rehan Ashraf, as he pursued them along Jaranwala Road.
According to sources, Mian Rehan Ashraf, the owner of the GMSA Company, had arrived at the Chenab Club to attend a family function, during which unidentified thieves stole his Land Cruiser and fled.
Rehan Ashraf tracked the vehicle and pursued the thieves; however, as he reached a point near ‘Bandu Khan’ on Jaranwala Road, the suspects opened fire on him. He was struck in the neck and died on the spot, while the perpetrators managed to escape from the crime scene.
یہ ھیں میاں ریحان اشرف ( جمسا ایلفی اینڈ گلو کمپنی کے مالک )
یہ رات کو اپنی فیملی کے ساتھ ایک فنکشن پر چناب کلب فیصل آباد آئے تھے
فنکشن کے دوران ان کو ٹریکنگ الرٹس آئے کہ ان کی لینڈ کروزر گاڑی اپنی جگہ سے حرکت کر رھی یعنی چوری ھو رھی ھے
یہ فوراً بھاگے اور ساتھ ایک دوست کی گاڑی میں اُس دوست کے ساتھ اپنی لینڈ کروزر کا پیچھا کرنے لگ گئے
جڑانوالہ روڈ بندو خان ریسٹورنٹ کے قریب جا کر انہوں نے اپنی چوری کی جا رھی لینڈ کروزر کو گھیر لیا
چوروں نے فائرنگ کر دی …گولی میاں ریحان اشرف کی گردن میں لگی اور اُن کی موقع پر موت واقع ھو گئی
چور گاڑی سمیت نکل جانے میں کامیاب ھو گئے
افسوس صد افسوس
کسی کا مال جان عزت محفوظ نہیں ….بندہ جائے تو کدھر جائے
یہ دو پھول جیسے بچے یتیم ھو گئے
میرے خیال میں تو میاں صاحب کو خود پیچھا کرنے کی بجائے 15 پر کال چلا دینی چاھیے تھی …مگر انسان کی موت اُس کے ھوش و ھواس اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کر دیتی ھے
اناللہ وانا الیہ را جعون