شکرگڑھ / تین بچوں کا لرزہ خیز قتل
شکرگڑھ، دادی پور، میں تین معصوم بچوں کی پُراسرار اموات کا دل دہلا دینے والا معمہ حل ہو گیا، ڈی پی او نارووال کے مطابق تینوں بچوں کو ان کی اپنی حقیقی ماں نے گلا دبا کر قتل کیا، جبکہ پانچ سالہ چوتھے بیٹے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اسپتال منتقل ہونے پر اس کی جان بچ گئی-
ڈی پی او نارووال کے مطابق ملزمہ نے 23 روز کے دوران دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارا،جبکہ چوتھا بیٹے کو بھی قتل کرنا چاہا وہ ہسپتال جا کر بچ گیا۔واردات کے بعد گھریلو ناچاقی کا بہانہ بنا کر والدین کے گھر چلی گئی۔ شک گزرنے پر ملزمہ نے اپنے والدین کے گھر اعتراف جرم کیا۔
بچوں کے والد ندیم کی مدعیت میں قتل اور حقائق چھپانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمہ ماں، ساس اور آشنا سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔غسل دینے والے قاری اور تصاویر فوتیدگی سے بچوں کے جسموں پر تشدد کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
ڈی پی او نارووال ملک نوید کے مطابق قبر کشائی، اور پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اصل محرکات سامنے آئیں گے،دوسری طرف بچوں کے والد ندیم نے تین بچوں کےقاتلوں کو بھی سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +