احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس جنجیانہ سیال سے)پنجاب سیلاب ریلیف 2025 کے تحت نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک (RSPN) کے اشتراک سے PepsiCo فاؤنڈیشن کی آپ کے ساتھ فوڈ ڈرائیو کے تحت اٹھارہ ہزاری، کھیوا اور گڑھ مہاراجہ میں سیلاب متاثرین میں کافی تعداد میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے-
تقریبات میں متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہیں آٹا، دالیں، چاول، چینی اور دیگر اشیائے ضرورت پر مشتمل امدادی پیک دیے گئے
اس موقع پر ریجنل پروگرام منیجر زاہد علی نے کہا کہNRSP عوام کی خدمت کے عزم پر کاربند ہے، ہمارا مقصد سیلاب متاثرین کو ان کے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنا ہے-
ایریا منیجر ناصر اقبال خان نے کہا کہPepsiCo فاؤنڈیشن اور RSPN کے تعاون سے جھنگ بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاکہ کوئی بھی ضرورت مند مدد سے محروم نہ رہے
ایریا منیجر محمد عرفان نے بتایا کہ “ٹیموں نے تمام متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے اور حقیقی مستحقین تک امداد شفاف انداز میں پہنچائی جا رہی ہے-
تقریبات میں برانچ منیجر زوھیب افضل، چوہدری زاھد بی ڈی او ریاض، ریلیشن شپ آفیسر نجم الحسن، فیصل آباد ایریا منیجر فیصل چھٹہ، عزادار حسین، حافظ عرفان بھنڈرہ(ایریا منیجر ٹوبہ ٹیک سنگھ)اور اٹھارہ ہزاری برانچ منیجر عبدالغفار نے بھی شرکت کی
فیصل چھٹہ نے کہا کہ یہ فوڈ ڈرائیو محض امداد نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کے چہروں پر دوبارہ مسکراہٹ لوٹائی جا سکے-
متاثرین نے PepsiCo فاؤنڈیشن، NRSP اور RSPN کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد مشکل وقت میں ہمارے لیے امید اور سہارا بنی ہے
انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ ریلیف سرگرمیاں جھنگ ضلع کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ بحالی کے عمل کو مزید مؤثر اور دیرپا بنایا جا سکے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +