*جھنگ / پولیس مقابلہ*
جھنگ: تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقے خاکی لکھی پل کے قریب پولیس نے چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا
جھنگ: مشکوک افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور کماد کی فصل میں چھپ گئے۔
جھنگ: حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت پولیس کی جوابی فائرنگ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
جھنگ: دیگر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جھنگ: ہلاک ملزم کی شناخت مختار عرف کالی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور چوری سمیت 43 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو نکلا
جھنگ: ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ: ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +