چین کا امریکہ کو سخت انتباہ، وجہ کونسا ملک قرار ،چین کے دلیرانہ فیصلے کوسراہا جا رہا ہے

⭕چین کا امریکہ کو سخت انتباہ: “نائیجیریا کے معاملات میں مداخلت بند کرے”

چین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کے بعد نائیجیریا کی کھل کر حمایت کی ہے، جس میں ٹرمپ نے مبینہ مذہبی مظالم کے بہانے نائیجیریا پر ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ کا کہنا ہے:
“بیجنگ صدر بولا احمد ٹینوبو کی حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے، جو اپنے عوام کو ملکی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر لے جا رہی ہے۔

چین کسی بھی ملک کی جانب سے مذہب یا انسانی حقوق کو بہانہ بنا کر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت، پابندیوں یا طاقت کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔”

چین نے نائیجیریا کو اپنا “جامع اسٹریٹجک پارٹنر” قرار دیتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ مذہب یا انسانی حقوق کو جواز بنا کر دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے سے گریز کرے۔

چین کا واضح پیغام

“ہر ملک کو اپنے مسائل خود حل کرنے دیں
— بیرونی دباؤ یا دھمکیاں بند کریں۔”

#China
#Nigeria
#America