جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ موچیوالا حافظ عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں جاری، پانچ اشتہاری مجرمان دو ناجائز اسلحہ رکھنے والے سمیت ایک کلو گرام سے زائد چرس سمیت ملزمان گرفتار، رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر کرائم رپورٹر

جھنگ ۔بیورو رپورٹ ۔۔ ایس ایچ او تھانہ موچیوالا کی دبنگ کاروائیاں مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان سمیت بھاری مقدار میں منشیات ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کردیا –

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سخت ڈائریکشن پر ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر کے ویثرن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی کےاحکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد خان مگسی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ موچیوالا انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی سربراہی میں انچارج چوکی سارنگ شہید مہر غلام شبیر حسنانہ اےایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے چک 450موڑ پر ناکہ بندی کےدوران محمد یوسف قریشی نامی کو مشکوک سمجھ کر چیک کیاتوملزم کےقبضہ سے 600گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبری 1377/25بجرم 9/Bدرج کرلیا –

دوسری کاروائی مخبر کی اطلاع پر چک 216کےمقام پر خلیل احمد بلوچ کودھرلیاملزم کےقبضہ سے 1060گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبری 1382/25بجرم 9/Cدرج کیا مہر محمد اشرف جٹیانہ اےایس آئی چوکی بنگلہ مرادوالا نےپل ڈبہ کےمقام ناکہ بندی کےدوران عمران سپراجوچک 159کارہاہشی کوچیک کرنےپرملزم کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ نمبری 1389/25بجرم 3/4درج کرلیابابر نواز TSIنےدوران گشت مخبر کی اطلاع پر اڈہ چمبرانوالی کے مقام سے چار سالہ اشتہاری مجرم مبین مظہر بلوچ جودھبی بلوچاں کارہاہشی ہےکودھرلیا-

اشتہاری ملزم کےقبضہ سے پسٹل 30بور بمعہ دوضرب گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبری 1356/25بجرم 13(20/65درج کرلیاملک فیاض احمد اےایس آئی نے بسوای سرکاری گاڑی دوران گشت چک 181پر مخبر نے اطلاع دی کہ پل گرواہ پرایک مشکوک افراد سواری کے انتظار میں کھڑاہے مشکوک کو گرفتار کیا تو ملزم کےقبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ نمبری 1378/25بجرم 3/4درج کرلیافضل عباس شاہ سب انسپکٹر نےزیر حراست ملزم سعیدولد اللہ دتہ بلوچ جوچک 175کارہاہشی سےدوران انٹیروگیشن ملزم نے پولیس پارٹی کو ساتھ لے جاکر اپنے گھر سےرپیٹر بارہ بور میگزین والابمعہ دوضرب گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبری 1373/25بجرم 13/20/65درج کیایہ پکڑے جانےوالےپانچ اشتہاری مجرمان تھانہ موچیوالا کے اشتہاری تھےجرائم پیشہ عناصر چائے جتنا بھی بااثرہوگاسلاخوں کے پیچھے لائیں گے-

ایس ایچ او تھانہ موچیوالا حافظ محمد عبداللہ جپہ جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ایس ایچ او تھانہ موچیوالا انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ نےمیڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا یادرہےکہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ موچیوالا انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کوسی سی سرٹفکیٹ سمیت نقد انعام سے بھی نوازا

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +