سفید پیاز کے فوائد، دوپہر کو پیاز کھانے کے فوائد اتنے کیوں، آپ روزانہ کھانے کی خواہش کا اظہار کریں گے

‏سفید پیاز

سفید پیاز کے اتنے فوائد ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے اس تحریر میں بتائے ہوئے طریقے سے سفید پیاز کو خشک کرکے اس کا پاؤڈر بنا کر استعمال کریں اور بےشمار فوائد حاصل کریں_

سفید پیاز ہر قسم کی مردانہ کمزوری کے مریضوں کے لیے انمول تحفہ ہے پیاز کا باقاعدہ استعمال مادہ تولید کی افزائش کر کے جسمانی طاقت اور قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے اور چہرے کی زردی مائل رنگت ختم کر کے اسے سرخی مائل بنا دیتا ہے سفید پیاز کو مردانہ کمزوری کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے-

صحت کے لیے انتہائی مفید غذائیت سے بھرپور اور طبی خصوصیات سے مالا مال پیاز کے اتنے فوائد ہیں کہ اس پر پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے
پیاز اعصاب کو طاقت دیتا ہے اس میں موجود سیلینیم انسانی مزاج کو درست رکھتا ہے آپ کو تفکرات ڈیپریشن اور تھکاوٹ کا شکار نہیں ہونے دیتا-

پیاز میں موجود کرویم ذیابیطس کے مریضوں کی شوگر کنٹرول رکھتا ہے پیاز میں پایا جانے والا ایک جوہر سلفائیڈ خون کو پتلا رکھتا ہے پیاز کولیسٹرول کی مقدار متوازن رکھتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور دل کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں اور آپ کا دل صحت مند اور توانا اور متحرک رہتا ہے-

پیاز استعمال کرنے سے جریان دور ہوتا ہے
پیاز میں فیول اور فیلونائر ہوتا ہے جو آپ کو آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے
چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کو پروسٹیٹ غدود بڑھنے کی وجہ سے پیشاب میں رکاوٹ پیدا ہونے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

ایسے مریضوں کے لیے پیاز بہت فائدے مند ہے پیاز پیشاب آور جراثیم کش بھی ہے اس کے استعمال سے پیشاب بکثرت آتا ہے اس کے علاؤہ اینٹی بیکٹریل خواص پیشاب کی نالی میں انفکیشن کو کنٹرول کر کے مثانے کی سوزش کو ختم کر کے پیشاب کے فاسد مادوں اور جراثیم کو باہر نکالنے میں بھی معاونت کرتا ہے-

پیاز کا استعمال جراثیم اور کیڑوں کو ہلاک کرتا ہے
پیاز نظام انہظام کی اصلاح کرتا ہے اور فوڈ پوائزنگ سے بچاتا ہے قبض اور بواسیر کو کنٹرول کرتا ہے
موسم گرما میں پیاز کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے اور لو سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے
پھپھڑوں کے افعال کو بہتر کر کے بلغم اور کھانسی اور دمہ کے مریضوں کو صحت عطا کرتا ہے-

امراض چشم کے مریضوں کے لیے پیاز کا استعمال انتہائی مفید غذائیت
نہار منہ پچیس گرام پیاز کا پانی پینے سے گردہ و مثانہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر خارج ہو جاتی ہے-

پیاز میں سلفر بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی افزائش کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے سر کی جوئیں مارنے کے لیے پیاز کے پانی سے لیپ کوبہت مفید خیال کیا جاتا ہے پیاز کا پیسٹ سر پر لیپ کرنا گنج پن میں بھی مفید ھے
اگر نکسیر بند نہ ہو تو ناک میں دو تین قطرے پیازکا پانی ڈالنے سے خون آنا بند ہو جاتا ہے
خونی پیچش میں مبتلا مریض کو دہی میں پیاز کا پانی ملا کر کھانے سے فوری افاقہ ہو جاتا ہے
حقیقت یہ ہے کہ ایک پیاز سے سینکڑوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے-

سرخ پیاز کا مزاج گرم خشک درجہ اول مانا جاتا تھا لیکن کچھ حکماء اس کے مزاج کو گرم تر کہتے ہیں جبکہ سفید پیاز کا مزاج خشک اور سرد ہوتا ہے پیاز کی مقدار خوراک دس گرام سے تیس گرام تک ہوتی ہے _

اب آپ کو پیاز کو خشک کرکے پاؤڈر بنانے کا طریقہ بتاتا ہوں ایک طریقہ پیاز کو اوون میں 150ڈگری فارن پر بھی خشک کیا جاتا ہے
لیکن آپ کو پیاز خشک کرنے کا اپنا طریقہ بتاتا ہوں
دو کیلو پیاز میں 340گرام پاؤڈر حاصل ہو سکتا ہے-

سفید پیاز کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور سٹیم کر لیں سٹیم کرنے سے پیاز خراب نہیں ہوتاپیاز کو پانچ منٹ سے زیادہ سٹیم نہیں کرنا ورنہ اس کا فالودہ بن جائے گا سفید پیاز کو ٹکڑوں میں کاٹ کر سٹیم کرنے کے بعد کسی پرات میں ڈال کر دھوپ میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں پہلے دن تھوڑے تھوڑے وقفے سے ہلاتے رہیں تاکہ دھوپ اور ہوا سے نمی خشک ہو جائے پیاز کو خشک ہونے میں پانچ سے سات دن تک کا وقت درکار ہوتا ہے-

جب پیاز خشک ہو جائے تو اس کو گرینڈ کر لیں اور اس کا پاؤڈر بنا لیں پھر اس پاؤڈر کو دو دن تک دھوپ میں رکھ دیں تاکہ نمی بلکل ختم ہو جائے پاؤڈر کو شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں
سفید پیاز آسانی سے نہیں ملتا لیکن کوشش کرنے سے مل جاتا ہے اس کے لیے کسی دن سبز منڈی کا چکر لگا کر لیا جا سکتا ہے
سفید پیاز کے پاؤڈر کو شہد مکس کر کے اس کی معجون بنا لیں-

دس گرام معجون روزانہ دوپہر کے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں
صرف دو ماہ استعمال کریں اور سال میں ایک دو استعمال کرنے سے ہر قسم کی مردانہ کمزوری دور کرنے مدد ملتی ہے-

تیس سال سے زائد عمر کے افراد اس میں کونچ مدبر کر کے اور ساتھ میں لونگ کی کیپ شامل کریں تو یہ معجون بےپناہ طاقتور ہوتی ہے

کونچ مدبر 100گرام
لونگ کیپ 100, گرام
شہد 500گرام
پیازکا پاؤڈر 200گرام
‏بقیہ
سفید پیاز کے فوائد

کونچ کو مدبر کرنے کے لیے اس مقدار سے چار گنا زیادہ دودھ میں ابال کر چھلکا نرم کر لیں جب چھلکا آسانی سے اتارنا ممکن ہو تو دودھ کو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں چھلکا اتار کر مغز کونچ کو دھوپ میں خشک کرنے کے بعد گرینڈ کر لیں اور استعمال کریں –

تخم کونچ کا چھلکا اور دودھ ضائع کر دیں
کمرشل دوکانوں سے بھی پیاز کا پاؤڈر مل جاتا ہے لیکن تو یہ ہے آپ خود تیار کریں پیاز کے پاؤڈر کی سیلف لائف ایک سال تک ہوتی ہے زیادہ بہتر ہے اتنی مقدار تیار کی جائے جو دو ماہ کے لیے کافی ہو –

اگر آپ کے پاس معجون بنانے کے لیے ٹائم نہیں ہے اس کا حل بھی ہے اور وہ یہ کہ درمیانے سائز کا پیاز آدھا پیاز دوپہر کو استعمال کریں جتنی دیر سفید پیاز نہیں ملتا اس وقت تک سرخ پیاز کو بھی استعمال کر سکتے ہیں-

لیکن بہتر یہی ہے سفید پیاز ہو سفید پیاز کو دوپہر کے کھانے کا حصہ بنائیں ساری زندگی مردانہ کمزوری کی شکایت نہیں ہو گی اور دیگر سینکڑوں بیماریوں سے محفوظ بھی رہ سکے گے پیاز صبح شام کے اوقات میں نہیں کھانا چاہیے یہ وقت صحت کے لیے نقصان دہ خیال کیا جاتا ہے پیاز ہمیشہ دوپہر کے وقت استعمال کریں.

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +