گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی پر چھریوں سے وار اور تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار جبکہ اغواء ہونے والی دو بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیا

گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی پر چھریوں کا وار اور اغواء ہونے والی دو بہنیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر بازیاب

*رینالہ خورد میں نوجوان لڑکی پر چھریوں کے وار اور گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کا افسوسناک واقعہ*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا
حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

حنا پرویز بٹ کی ہدایت پر مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد اور نوجوان لڑکی پر چھریوں کے حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حنا پرویز بٹ

ایسے درندہ صفت عناصر کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ حنا پرویز بٹ
خواتین کی عزت اور چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حنا پرویز بٹ
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی و نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ حنا پرویز بٹ

کیس کی شفاف اور میرٹ پر تفتیش کو ذاتی طور پر مانیٹر کروں گی۔ حنا پرویز بٹ
خواتین کے خلاف تشدد اور حملوں کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ حنا پرویز بٹ

خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن اور ہمارا عزم ہے۔ حنا پرویز بٹ

*مانگا منڈی کے علاقہ سے اغواء ہونے والی 2بہنیں اسلام آباد سے بازیاب/ملزمان گرفتار*

*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بچیوں کے اغواء کا نوٹس لیا تھا*

*ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کو بچیوں کی بازیابی کا ٹاسک سونپا تھا*

لاہور (دانش خان )ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کر کے بچیوں کی بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی-

تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی مرتضٰی اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے اسلام آباد سے ملزمان کو گرفتار کر کے بچیوں کو بازیاب کروا لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کے خاتون سمیت 3ساتھی شامل
خاتون ملزمہ بچیوں کو ورغلا پھسلا کر اسلام آباد لے گئی تھی،املزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا-

،ایس پی انویسٹی گیشن معظم علی،
ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، خواتین اور بچوں کو اغواء کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، سید ذیشان رضا.

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +