کیا معروف ڈانسر مہک ملک نے پی ایس ایل کی فرنچائز خرید لی ہے..؟

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ زور پکڑ رہا ہے کہ معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور ٹک ٹاکر مہک ملک نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی نئی فیصل آباد فرنچائز خرید لی ہے۔

یہ خبر ہر طرف وائرل ہے اور صارفین کسی بھی پی ایس ایل فرنچائز کے پہلے ٹرانس جینڈر مالک کو مبارکباردیں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مہک ملک نے یہ فرنچائز 3 ارب روپے میں خریدی۔

تاہم اس دعوے کی ابھی تک کوئی آفیشل تصدیق نہیں ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ یا پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی طرف سے مہک ملک کی کسی فرنچائز خریدنے کی کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

دستیاب معلومات کے مطابق یہ صرف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں ہیں اور ان کے پیچھے کوئی معتبر ذریعہ نہیں ہے۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی، جس سے 2026 کے سیزن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔

نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو شیڈول ہے، اور کامیاب بولی دہندگان کو 6 شہروں کی شارٹ لسٹ میں سے اپنی ٹیم کے شہر اور نام کا انتخاب کرنا ہوگا، جن میں فیصل آباد بھی شامل ہے۔

لہٰذا ابھی تک کسی بھی نئی ٹیم کا مالک فائنل نہیں ہوا، اور مہک ملک کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں غیر تصدیق شدہ ہیں

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +