میانوالی میں بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے بچی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کردیا، پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج-
قیامت خود بتائے گئی قیامت کیوں ضروری تھی
میانوالی: والدین نے 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا، والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ والدین بیٹے کی خواہش رکھتے تھے، بیٹی کے پیدا ہونے پر مبینہ طور پر اسے قتل کر دیا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی بچی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر مارا گیا ہے، بچی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا، ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +