منامہ /بحرین (شیخ غلام مصطفیٰ) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے وفد کی بحرین آمد، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید نے وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ بحرین کی کامیابی پر ٹیم بحرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا، رپورٹ شاہد مقصود چوہدری

مسلم لیگ ن بحرین اور سعودی عرب کے وفود کی اہم ملاقات
منامہ ( بحرین) گذشتہ روز مسلم لیگ ن بحرین اور مسلم لیگ سعودی کی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور علاقائی مسائل پر ایم گفتگو کی گئی.

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جناب شیخ سعید صاحب نے وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ بحرین کی کامیابی پر ٹیم بحرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا اور اس کے مثبت نتائج دیکھ رہے ہیں. ندیم حفیظ صاحب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے اور ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے اور ہم اپنی قیادت کے ملکی سلامتی کے لیے گئے فیصلوں کی بھرپور تائید کرتے ہیں-

اس ملاقات میں مسلم لیگ ن بحرین کے صدر ندیم حفیظ، جنرل سیکرٹری ثروت سید، سینئر نائب صدر فیصل محمود، سیکرٹری انفارمیشن شاہد مقصود چوہدری اور ڈپٹئ سیکرٹری فرید خان صحب شامل تھے۔

شاہد مقصود چوہدری
پاکستان مسلم لیگ ن بحرین

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک سعودی عرب +966509049100