کار سوار فیملی الٹی ہوئی گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، باپ سمیت دو بیٹیاں جان بحق،تین شدید زخمی

موٹروے ساہیانوالہ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ،کار سوار فیملی الٹی گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ کے نتیجہ میں کار سوار شیخ عدیل اور اس کی دو بیٹیاں جانبحق،جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے، متاثرہ فیملی شادمان کالونی فیصل آباد کی رہائشی یے،زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا،

ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب المناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب چک جھمرہ کے مقام پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں الٹی سمت سے آنے والی گنے سے لدی ٹرالی سے کار ٹکرا گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ شیخ عدیل شامل ہیں جو موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ان کی دو بیٹیاں 8 سالہ ہادیہ اور 6 سالہ عائشہ ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکیں۔ حادثے میں 12 سالہ عمیمہ، 42 سالہ تحسین اور 45 سالہ عمارہ شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق شادمان کالونی، پیپلز کالونی فیصل آباد سے ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +