کراچی بائیکرز کلب کی پہلی گورننگ باڈی نے حلف اٹھا لیا، چیئرمین دانش شاہد، صدر ذیشان مجاہد، جنرل سیکریٹری اعظم ابڑو ودیگر شامل ، اس موقع پر سال 2025 کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اراکین کو تعریفی اسناد اور میڈلز بھی دیے گئے،رپورٹ ملک نیر عباس بیوروچیف پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک

کراچی بائیکرز کلب کی پہلی گورننگ باڈی نے حلف اٹھا لیا
اس گورننگ باڈی میں چیئرمین دانش شاہد، صدر ذیشان مجاہد، جنرل سیکریٹری اعظم ابڑو ودیگر شامل ہیں
اس موقع پر سال 2025 کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اراکین کو تعریفی اسناد اور میڈلز بھی دیے گئے
کراچی( رپورٹ ملک نیر)کراچی بائیکرز کلب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر 18 جنوری 2026 کو ابراہیم جوئیو آڈیٹوریم، لیاقت میموریل لائبریری میں منعقدہ تقریب میں کراچی بائیکرز کلب کی پہلی گورننگ باڈی نے حلف اٹھایا۔

اس گورننگ باڈی میں چیئرمین دانش شاہد، صدر ذیشان مجاہد، نائب صدر عبد الوکیل، جنرل سیکریٹری اعظم ابڑو، فنانس سیکریٹری دانش عبدالرحمن، انفارمیشن سیکریٹری قاضی سبحان، جوائنٹ سیکریٹری آصف ارباب، ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری شیرازاحمد اور حذیفہ مرتضیٰ شامل ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں مدت 2026 تا 2030 کےلئے انجام دیں گے۔

اسی گورننگ باڈی میں ایگزیکٹو ممبران کے طور پر دانیال، فرحان کیانی، نعمان، نعمان قدیر، محسن، سیف ستار، عامر قمر، منصور، معصوم رضا، سعد حبّاش، عمر حیات , عاقب ترک اور زنیرہ عمران شامل ہیں، جو مدت 2026 کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔اس پروقار تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کلچر ڈیپارٹمنٹ سندھ حبیب اللہ میمن کی جانب سے کراچی بائیکرز کلب کے لیے آڈیٹوریم کی سہولت فراہم کی گئی

، جس پر کلب انتظامیہ نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ابراہیم ،جویو آڈیٹوریم میرانی نے ڈی جی کلچر حبیب اللہ میمن کی نمائندگی کرتے ہوئے شیلڈ وصول کی۔تقریب میں QHSE سلوشنز کی جانب سے عظمت علی بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر سال 2025 کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اراکین کو تعریفی اسناد اور میڈلز بھی دیے گئے

، جبکہ سندھ بھر سے مختلف بائیکرز کلبز کے ایڈمنز نے بھی شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھائی۔تقریب کے اختتام پر کراچی بائیکرز کلب کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کلب آئندہ بھی بائیکرز سیفٹی، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
کیپشن
کراچی بائیکرز کلب کی پہلی گورننگ باڈی کے چیئرمین دانش شاہد، صدر ذیشان مجاہد ودیگر ے عہدوں کا حلف اٹھا رہے ہیں

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +