جھنگ میں پولیس مقابلہ کے دوران مبینہ طور پر 15 مقدمات میں ملوث ملزم شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، رپورٹ غلام اللہ فاروقی

*فائرنگ/پولیس مقابلہ*

جھنگ: تھانہ کوتوالی کے علاقہ ہرمل پورہ کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع، پولیس فوری متحرک ہو گئی

جھنگ: اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

جھنگ: نامعلوم مسلح ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جھنگ: جائے وقوعہ سے ایک مسلح ملزم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی اور بے ہوش حالت میں پایا گیا۔

جھنگ: زخمی ملزم کی شناخت شبیر چدھڑ کے نام سے ہوئی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جھنگ: ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری، چوری اور نقب زنی سمیت 15 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ ڈکیتی اور نقب زنی کے دو مقدمات میں اشتہاری مجرم بھی تھا۔

جھنگ: فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے مزید الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

جھنگ: شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او ساجد حسین, رپورٹر غلام اللہ فاروقی