*جھنگ میں وارداتوں کا تسلسل، کچا کوٹ روڈ پر شہری سے موٹر سائیکل و موبائل چھین لیا، پولیس ناکے بے اثر*
جھنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں، جہاں کچا کوٹ روڈ پر رات گئے ڈکیتی کی ایک اور واردات پیش آ گئی جبکہ پولیس ناکوں کی موجودگی کے باوجود ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق رات تقریباً 11:30 بجے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے کچا کوٹ روڈ پر ایک شہری کو اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کی نقل و حرکت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پولیس ناکے تو قائم ہیں لیکن ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، کیونکہ وارداتیں بدستور جاری ہیں اور ملزمان بغیر کسی رکاوٹ کے فرار ہو جاتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ناکوں کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
@all
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک /چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +