شورکوٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ، تین ورکرز دم گھٹنے سے جان بحق،رپورٹ رانا فیصل اقبال

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ*
تاریخ: 15-04-2026
جھنگ ()تحصیل شورکوٹ کے علاقے بائی پاس کے قریب واقع برف کے کارخانے میں گیس لیکج کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال کے مطابق فیکٹری کے اندر دو سے تین افراد کے پھنسنے اور بے ہوش ہونے کی اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول نے فوری طور پر موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو وہیکلز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے فیکٹری کے اندر ریسکیو آپریشن کیا، جہاں تینوں ورکرز دم گھٹنے کے باعث جاں بحق حالت میں پائے گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تینوں افراد کو فیکٹری سے باہر نکالا اور قریبی ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد میں عبد الرحمن ولد محمد صدیق (60 سال) سکنہ شورکوٹ کینٹ، محمد شاہد ولد محمد شریف (36 سال) سکنہ شورکوٹ سٹی، اور اللہ دتہ (45 سال) سکنہ ککی نو، ملتان روڈ شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گیس لیکج اور دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔