*جھنگ: ٹریلر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی*
جھنگ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 1 شدید زخمی ہو گیا۔
کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کال پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا۔ ریسکیو سٹاف نے پہنچ کر دیکھا کہ حادثے میں 5 افراد زخمی حالت میں تھے، جن میں سے 4 موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ 1 شخص شدید زخمی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی اور چاروں جاں بحق افراد سمیت زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ افراد لاہور کے رہائشی تھے اور سرائے مہاجر جمعہ مویشی منڈی میں قربانی کے لیے جانور خریدنے جا رہے تھے۔ بھریڑی سے 3 کلومیٹر جھنگ سائیڈ پر ان کی مہران کار خراب ہو گئی تھی۔ بھریڑی اڈے سے میکینک کو بلوا کر وہ کار ٹھیک کر رہے تھے کہ اس دوران شدید آندھی کے بیچ 22 ویلر ٹریلر نے کار کو کچل دیا۔
حادثے میں میکینک سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون — یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
*انتہائی افسوسناک خبر*
*جھنگ بھکر روڈ اڈا بھریڑی لنڈا موڑ میں خوفناک حادثہ دوران مرمت رکی گاڑی کے اوپر سے ٹرالر گزر گیا جس کی زد میں آ کر چار افراد موقعہ پر جانبحق ہو گئے جن میں مگسی والا سے مستری جمعہ گازر بھی شامل ہیں*
بھریڑی اڈہ کے قریب خوفناک حادثہ، خراب کار کے پاس کھڑا مستری بھی ٹرالہ تلے آ کر جاں بحق، 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
اٹھارہ ہزاری/بھریڑی اڈہ بھریڑی اڈہ سے تقریباً تین کلومیٹر قبل پمپ کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالہ کار پر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔


(مرحوم مستری عمران عرف جمعہ
ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے تین افراد بکرے خریدنے کے لیے بھکر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی خراب ہو گئی۔ اسی دوران بھریڑی اڈہ کے رہائشی کار مستری عمران عرف جمعہ گاڑی ٹھیک کرنے کے لیے موقع پر پہنچا۔ ابھی مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرالہ بے قابو ہو کر کار پر چڑھ دوڑا اور الٹ گیا، جس کے باعث موقع پر قیامت صغریٰ کا منظر بن گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ امیر عالم سکنہ لاہور، بھریڑی اڈہ کے رہائشی 20 سالہ عمران ولد ذوالفقار عرف جمعہ اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں، جبکہ 40 سالہ عیسیٰ خان سکنہ لاہور زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ نامعلوم جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +