تھانہ وریام والا ضلع جھنگ کے علاقہ میں مبینہ طور پر سرکاری ملازم پر قاتلانہ حملہ ،ملزمان نے خنجر کے پے درپے وار کرکے مرتضیٰ نامی سرکاری ملازم کو شدید زخمی کر دیا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کے ایمرجنسی وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، شہریوں نے ڈی پی او جھنگ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

شورکوٹ :تھانہ وریام والا کے علاقے چک 485 شمالی میں سرکاری چوکیدار مرتضیٰ پر مبینہ قاتلانہ حملے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ذرائع کے مطابق اختر ملاح نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خنجروں کے پے در پے وار کر کے مرتضیٰ کو شدید زخمی کر دیا، جو اس وقت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کے ایمرجنسی وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے

۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر ملاح گروہ عرصہ دراز سے تھانہ وریام والا کے مختلف علاقوں میں خوف اور بدامنی کی علامت بنا ہوا ہے۔ مبینہ طور پر شراب نوشی، گالم گلوچ، لڑائی جھگڑے اور شریف شہریوں کو ہراساں کرنا اس گروہ کا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل اختر ملاح مبینہ طور پر نشے کی حالت میں چوکیدار مرتضیٰ کے ڈیرے پر پہنچا اور وہاں ہنگامہ آرائی و بدتمیزی شروع کر دی، جس پر مرتضیٰ نے اسے سختی سے منع کرتے ہوئے آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسی رنجش کی بنیاد پر آج مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا گیا۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے تو شاید یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن نہ ہونے سے ایسے گروہوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے ڈی پی او جھنگ، ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں خوف کی فضا ختم ہو اور عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +