سات سالہ بچے کو ہتھکڑی پہنا کر عدالت میں پیشی کا معاملہ ،مبینہ طور پر پڑوسیوں نے معمولی لڑائی پر جھوٹے مقدمے میں گرفتار کروا دیا، میرا بیٹا رات بھر سے بھوکا رہا ،ماں کی دہائی

ملتان پولیس کا انوکھا کارنامہ…..
ایک بہت بڑے مجرم گینگسٹر 7 سالہ اشتہاری کو ہتھکڑیوں میں جھکڑ دیا

تھانہ بستی ملوک پولیس سات سالہ بچے اورنگزیب کو ہتھکڑیاں لگا کر کچہری لے آئی،
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہتھکڑیاں لگے ایک بچہ ساتھ ایک پولیس اہلکار اور بچے کے ساتھ اس کی والدہ ضلع کچہری کے ایک بینچ پر بیٹھے ہی۔

بچے کی والدہ کا مؤقف ہے کہ بیٹا تیسری جماعت کا طالب علم ہے، ہمسایوں سے جھگڑے کے بعد جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا، اور ماں کہہ رہی ہیں کا بچے نے رات کا کچھ نہیں کھایا ابھی اس کو کھانا کھلا رہی ہوں۔
ویسے مقدمہ جھوٹا ہو یا سچا اس طرح سے بچے کو ہتھکڑیوں میں جکڑنا، کم سن بچوں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی اور پولیس کے قانونی طریقۂ کار پر سوالیہ نشان ہے؟؟

پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک #ملتان #پنجاب #نیوز #بریکنگ نیوز #سات سالہ بچہ #ہتھکڑیاں #گرفتار