باپ کے روپ میں درندہ! ڈیڑھ سالہ معصوم کے قتل کا معمہ حل، جھنگ پولیس، سپیشل برانچ اور سیکیورٹی برانچ کی بروقت کارروائی، سفاک ملزم گرفتار

*باپ کے روپ میں درندہ! ڈیڑھ سالہ معصوم کے قتل کا معمہ حل، جھنگ پولیس، سپیشل برانچ اور سیکیورٹی برانچ کی بروقت کارروائی، سفاک ملزم گرفتار*

لاہور سے جھنگ آنے والی ایک نوجوان خاتون کے تقریباً ڈیڑھ سالہ معصوم بچے کی پراسرار ہلاکت کا معمہ پولیس نے مختصر وقت میں حل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی طور پر بچے کی طبیعت خراب ہونے کا تاثر دیتے ہوئے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج معصوم بچہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جھنگ کی ہدایات پر مقامی پولیس، سپیشل برانچ اور سیکیورٹی برانچ فوری طور پر متحرک ہو گئیں۔

تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ گرفتار ملزم خود کو بچے کا والد جبکہ خاتون کو اپنی بیوی ظاہر کر رہا تھا۔

تاہم جدید تفتیش، شواہد اور پیشہ ورانہ تحقیقات کے نتیجے میں واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے۔

کرائم فائٹر ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر حکمت عملی اور مسلسل تفتیش کے ذریعے مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے مرکزی ملزم کو قانون کے شکنجے میں لے آیا۔

واقعے کے بعد معصوم بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، جھنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شہری حلقوں نے جھنگ پولیس، سپیشل برانچ اور سیکیورٹی برانچ کی بروقت، مربوط اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے انسانیت سوز جرائم کی مؤثر روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔