لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہو گئی

*🚨لاہور؛ گھر کی تین چھتیں ایک ساتھ گر گئیں، 2 خواتین اور بچے سمیت 10 جاں بحق*

باغبانپورہ کے علاقے کوٹلی پیر عبدالرحمان، بھٹہ محمد دین کالونی میں بوسیدہ تین منزلہ مکان کی چھتیں گرنے سے ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت اب تک 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔