کھیلنے کی نیت سے گاڑی میں گھسنے والے 4 بچے دم گھٹنے سے جان بحق، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا

*میانوالی: کھیلنے کی غرض سے گاڑی میں گھسنے والے 4 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق*

میانوالی میں تین بچیاں اور ایک بچہ کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں گزشتہ شام پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ بچےکھیلتے ہوئےکار میں داخل ہوئے اورکارکا دروازہ لاک ہوگیا جس کے بعد بچوں کا دم گھٹ گیا۔