لاہور: پسند کی شادی کا تنازع، فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے چوہنگ کی برکت کالونی میں پسند کی شادی کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ سمیت سسرال کے چار افراد کو قتل کر دیا،
بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی پولیس کے مطابق ملزم عمران شوکت نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور اس معاملے پر لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ بھی درج تھا۔ ملزم حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھاابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم برکت کالونی میں واقع سسرال پہنچا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں اس کی اہلیہ سمیہ بی بی، ساس شمائلہ، سسر علی اور سالا ذیشان جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار لی، جس کے نتیجے میں وہ بھی جانبر نہ ہو سکااطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔ فرانزک ٹیم بھی تحقیقات میں مصروف ہےپولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی شواہد کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔نوٹ: ابتدائی اطلاعات اور پولیس مؤقف کی بنیاد پر خبر دی جا رہی ہے،
**
*لاہور: پسند کی شادی کا المناک انجام، شوہر نے بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی*
لاہور : لاہور کے علاقے چوہنگ کی برکت کالونی میں پسند کی شادی کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت چار افراد کو قتل کر دیا،
جبکہ بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران شوکت نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے اہلخانہ نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم سیدھا اپنے سسرال واقع برکت کالونی پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی سمیہ بی بی، ساس شمائلہ، سسر علی اور سالا ذیشان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم عمران شوکت نے خود کو بھی گولی مار لی، جس سے وہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ فرانزک ٹیم بھی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک #لاہور #پسند کی شادی #پانچ افراد قتل #نیوز #بریکنگ نیوز #پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک