لٹن روڈ، 45 لاکھ مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین
گھر میں رہنے کے لیے آنے والا خالہ زاد بھائی ہی سونے کی چوری میں ملوث نکلا۔
لٹن روڈ پولیس نے 2 ملزمان کو ٹریس کرکے نارووال سے گرفتار کیا۔
گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل نمبر ٹریسنگ سے عمل میں لائی گئیں
خاتون کے گھر سے 2 ماہ قبل لاکھوں مالیت کا سونا چوری ہوا تھا۔
ملزم نے الماری سے 45 لاکھ مالیت کا سونا چوری کرکے دوست کے ساتھ مل کر فروخت کردیا تھا
ملزمان اسامہ اور سلمان سے 30 لاکھ سے زائد نقدی برآمد، ایس پی سول لائنز
برآمد ہونے والی 30 لاکھ روپے کی رقم متاثرہ خاتون کے حوالے کردی گئی
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک رسائی ممکن بنائی، شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ایس پی منزہ کرامت