شادی والے دن دلہے پر بھرے بازار میں حملہ، دولہا کو والدہ سمیت تشدد کرنے کا افسوسناک واقعہ

فیصل آباد:

شادی والے دن دولہے پر حملہ تھانہ غلام محمد آباد کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ

فیصل آباد کے علاقے تھانہ غلام محمد آباد کی حدود میں شادی والے دن دولہے کو اس کی والدہ سمیت گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دولہے اور اس کے دو رشتے داروں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرین نے آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے واقعے کا سخت نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔..