پیرمحل
سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بڑا ایکشن،خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک۔۔۔
دورانِ گشت سی سی ڈی ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے۔۔۔
ہلاک ملزم کی شناخت یسین عرف بھیڈو ولد بشیر، سکنہ موضع ڈبکلاں، تحصیل شورکوٹ، ضلع جھنگ کے نام سے ہوئی۔۔۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ملزم چوری و ڈکیتی کے 38 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم تھا۔۔۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ اہم راستوں اور داخلی و خارجی مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔۔۔
سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔۔۔