احمدپورسیال(ضیغم عباس بیورو چیف)چوک سرور شہید، امام جمعہ کربلا کمپلیکس، سینیئر نائب صدر تحصیل علماء مشائخ کمیٹی علامہ محمد سبطین مظہر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں کے افسران و حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پولیس تھانہ سٹی چوک سرور شہید کی عدالتی معاملات میں مداخلت اور بلا جواز دھمکیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنما ملک الحسنین تھہیم بھی انکے ہمراہ موجود تھے –
علامہ محمد سبطین مظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احاطہ عدالت میں اے ایس آئی عاقب نے میرے ساتھ شدید بد تمیزی کرتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں اور ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد فاروق نے میرے گھر کے دروازے پر آ کر مجھے دھمکیاں دی ہیں علامہ محمد سبطین مظہر نے بتایا کہ میرے بھائیوں کا ہمسائیوں کے ساتھ قانونی ایشو چل رہا ہے جو عدالت میں زیر سماعت ہے مگر مقامی پولیس کی جانب سے عدالت میں زیر سماعت معاملات میں بے جا مداخلت، فورتھ شیڈول میں شامل کرنے جیسی دھمکیاں دی جا رہی ہیں-
اور ہمیں بلاجواز پریشان کیا جا رہا ہے انہوں نے میڈیا کی وساطت سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تھانہ سٹی چوک سرور شہید کی عدالت میں زیر سماعت معاملات میں غیر قانونی مداخلت اور دھمکی آمیز رویے سے تحفظ فراہم کیا جائے-
پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک