طلبہ سے نوکری کے نام پر پیسے بٹورنے والا اپنی شادی کی تقریب سے گرفتار

*طلبہ سے نوکری کے نام پر پیسے بٹورنے والا اپنی شادی کی تقریب سے گرفتار*

ملزم فرحان پولیس ولنٹیئر پروگرام کے طلبہ کو نوکری کا جھانسہ دیتا تھا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز

ملزم نے پروگرام اور نوکری کے نام پر طلبہ سے رقم وصول کی، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز

متاثرہ طلبہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو شکایات پیش کیں

ڈی آئی جی آپریشنز نے شکایات پر خفیہ انکوائری کروائی

انکوائری میں شکایات درست ثابت، مقدمہ درج، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز

تھانہ نشتر کالونی پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز

پولیس ولنٹیئر پروگرام طلبہ کو پولیس سے رضاکارانہ طور پر منسلک کرنے کا پلیٹ فارم ہے،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

طلبہ پروگرام میں شمولیت کے نام پر کسی کو رقم نہ دیں، ڈی آئی جی آپریشنز

نوکری یا پروگرام کے نام پر رقم مانگنے والے سے ہوشیار رہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

ایسے کسی بھی فراڈ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، ڈی آئی جی آپریشنز