یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پنک موبائل پولیس اسٹیشن نے یونیورسٹی کی طالبہ کی ہراسانی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ نے ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی،
جس پر ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق اکتوبر کے دوران پنجاب بھر میں موبائل پولیس اسٹیشنز کو موصول ہونے والی 2663 شکایات میں سے 2348 کا ازالہ کیا گیا جبکہ خواتین کی شکایات پر 130 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔
#FaisalabadTV #Faisalabad #PinkPolice #WomenSafety #PunjabPolice